ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاشیوراتری تہوار کے موقع پر بھٹکل چولیشور مندر سے مرڈیشور مندر تک نکالی گئی پیدل ریلی

مہاشیوراتری تہوار کے موقع پر بھٹکل چولیشور مندر سے مرڈیشور مندر تک نکالی گئی پیدل ریلی

Sat, 18 Feb 2023 22:58:37    S.O. News Service

بھٹکل 18 فروری (ایس او نیوز) ہندوں کا سالانہ تہوار مہاشیوراتری کے موقع پر آج ہفتہ صبح رنجن انڈین گیس ایجنسی کی قیادت میں ایک پیدل ریلی بھٹکل کے چولیشورمندرسے مرڈیشورمندر تک نکالی گئی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں تہوار میں شریک ہونے والے لوگ موجود تھے۔

رنجن انڈین گیس ایجنسی گزشتہ 12 سالوں سے پدایاترا کا انعقاد کر رہی ہے، اس بار 13ویں سال کی پدایاترا بھٹکل شہر کے چولیشور سے شروع کی گئی، ہر سال یہ پدایاترا صبح 3 بجے چولیشور مندر کے قریب سے شروع ہوتی تھی اور صبح 4 بجے روانہ ہوتی ہے۔ درشن کرنا خاص تھا

ہر سال اس پیدل یاترا کے لئے لوگ رات 3 بجے چولیشور مندر کے قریب جمع ہوتے تھے، پھر چار بجے مرڈیشور کے لئے پیدل سفر پر نکل پڑتے تھے۔ مگر اس سال رات دو بجے سے ہی لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے اور پیدل یاترا شروع کی اورمرڈیشور مندر کا دروازہ کُھلنے سے پہلے ہی پہنچ گئے اورپوجا پاٹ میں شریک ہوئے۔

ہر سال کے مقابلے اس سال زائرین کی تعداد میں دوگنا اضافہ دیکھا گیا پدیاترا پر آئے ہوئے یاتریوں نے مندر میں پرساد کی شکل میں ناشتہ کیا، پھر رنجن انڈین ایجنسی کی طرف سے ترتیب دی گئی اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں پر سوار ہوکر بھٹکل واپس لوٹ گئے۔

اس بار پیدل سفر کرنے والوں کی سہولت کے لیے رنجن انڈین ایجنسی کی جانب سے موبائل ٹوائلٹس کا نظام ڈیزائن کیا گیا تھا اور راستے میں پیدل سفر کرنے والوں میں پانی اور پھل تقسیم کرنے کا بھی انتظام تھا۔ رنجن انڈین ایجنسی کی مالک شیوانی شانتارام اور ان کے شوہر شانتارام اس موقع پر موجود تھے۔


Share: